اپنا دیشتازہ ترین خبریں

محروموں اور غریبوں کو سہولت دینے سے دور ہوگی غریبی: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا کہ محروموں اور غریبوں کو سہولت فراہم کرکےغربت سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دینک جاگرن اخبار کے 75برس مکمل ہونے پر آج یہاں منعقد پروگرام ’جاگرن منچ‘ میں کہا کہ ’’جب غریبوں اور محروموں کو بنیادی سہولیات مل جائیں گی تو وہ خود بخود غربت کا مقابلہ کرنے لگیں گے۔ گذشتہ چار برسوں میں یہ تبدیلی آئی ہے اور اعدادوشمار اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت لوگوں کے توقعات کوپورا کرنے میں کوئی کسر نہیں باقی رکھ رہی ہے۔ ملک میں ٹکنالوجی کا استعمال تر قی پذیر ملکوں کے لئے ایک ماڈل بن رہا ہے۔ ٹکنالوجی اور انسانی حسیت کے امتزاج سے سہل اور آسان بنی ہے۔اس کے لئے انہوں نے آبی گذرگاہوں اور فضائی سفر کے شعبے میں ہوئی پیش رفت کی مثال دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رسوئی گیس کا سلنڈر اب جلد ی ملتا ہے، انکم ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی جلد ہوتی ہے۔ پاسپورٹ بننے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پردھان منتری یوجنا، اجوولا اور سوبھاگیہ یوجنا سے استفادہ کرنیوالوں کے پاس خود پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے آیوشمان یوجنا کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کا فائدہ اٹھانے والے مزدور، ورکر اور کسان وغیرہ ہیں۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کی اس تحریک کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی کے بارے میں جانتی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close