Khabar Mantra
اترپردیش

امن و شانتی کےلئے گنگاجمنی تہذیب کی بقائ ضروری

دیوبند:معروف سماجی تنظیم’ ہندو مسلم بھائی چارہ سمیتی‘ کی جانب سے مجنوں والا روڑ پر واقع ایم ڈی پیلیس میں ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف میدانوں میں سماجی خدمات انجام دینے والوں اعزازات سے نوازا گیا ۔پروگرام کی صدارت چودھری راج پال سنگھ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تنظیم کے صدر سلیم قریشی نے انجام دئیے ۔
پروگرام کا افتتاح تاجر لیڈر راجیش سنگھل نے فیتہ کاٹ کرکیا ۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر شوگر فیکٹری دیوبند کے یونٹ ہیڈ پشکر مشرنے کہا کہ پوری دنیا میں آج بھی ہمارے ملک کی صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب کی مثال دی جاتی ہے کیونکہ اس ملک میں ہمیشہ بلاتفریق مذہب وملت لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہماری گنگا جمنی تہذیب کچھ دھندلکی ہوگئی ہے اس لئے اس کی صدیوں پرانی آب وتاب باقی رکھنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر جد وجہد کرتے رہنا چاہئے تاکہ اس ملک کا بھائی چارہ مضبوط سے مضبوط تر بنا رہے۔
پروگرام کے دوران تمام مہمان کرام کو پھولوں کے ہار پہناکر اور گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا ۔بعد ازاں تنظیم کی جانب سے شوگر فیکٹری دیوبند کے یونٹ ہیڈ مشکر مشر ایگزکیٹو انجینئر سدھاکر ،پاورکارپوریشن کے ایس ڈی او اے کے چورسیا،بجلی انجینئر سشی کانت ،وجے کمار شرما اور بجلی محکمہ کے ذیشان صدیقی،ریلوے پولیس چوکی کے انچارج ایس آئی وپن کمار تیاگی،بون اسپیشلسٹ ڈاکٹر نوشاد علی خان،فیزیو تھریپی اسپیشلسٹ ڈاکٹر بابر خان،جامعہ طبیہ دیوبند کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مزمل حسن،ڈاکٹر سکھ پال سنگھ اورسماجی خدمت گاراسرار غوری کوسماجی خدمات کے اعتراف میں توصیفی اسناد اور بکے دیکر اعزازات سے نوازا گیا ۔ ہندو مسلم بھائی چارہ سمیتی کے صدر سلیم قریشی نے تمام حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم ہمیشہ ان لوگوں کا احترام کیا ہے جو بلا تفریق کے سماج کے کام آتے ہیں۔ تقریب میں سمیتی کے سرپرست ونود گپتا ،خازن حاجی سلیم خان،نائب صدر نیرج کنسل ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر سندیپ شرما ایڈوکیٹ،سماجی خدمات انجام دینے والی خواتین ارم عثمانی،شازیہ نازاورجمال انصاری ، انصار مسعودی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلع کو آپریٹو بینک کے چیئرمین چودھری راج پال سنگھ ،ونود گپتا،چودھری سکھ پال سنگھ،تنظیم کے نائب صدر راجیش سنگھل کو بھی اعزازات دئیے گئے ۔خصوصی شرکائ میں اجے گرگ ،ماسٹر بہار،ارون تیاگی،ونے تیاگی،چودھری اوم پال سنگھ،چودھری سندیپ،بھورا انصاری،تنظیم خان، مولانا سکندر خان،وریام خان،اروند گپتا،نصیر انصاری ،شاہ نواز قریشی،نسیم انصاری ایڈوکیٹ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ آخر میں سمیتی کے صدر سلیم قریشی نے تمام حاضرین اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close