اپنا دیشتازہ ترین خبریں

محبوبہ مفتی کو ایک اور جھٹکا، عباس وانی نے بھی چھوڑی پارٹی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایک اور لیڈر و سابق ممبر اسمبلی عباس وانی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ عباس وانی حال ہی میں تحلیل کئے جانے والی قانون ساز اسمبلی میں ضلع بارہمولہ کے حلقہ انتخاب ٹنگمرگ سے پی ڈی پی رکن تھے۔

بی جے پی سے حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد عباس وانی پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے چوتھے سابق ممبر اسمبلی ہیں۔ ان سے قبل ڈاکٹر حسیب احمد درابو، عمران رضا انصاری اور عابد حسین انصاری پی ڈی پی سے الگ ہوگئے۔ عباس وانی نے اپنا استعفیٰ نامہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ارسال کردیا ہے۔ عباس وانی سے محض دو روز قبل یعنی 8 دسمبر کو عابد حسین انصاری جو کہ سری نگر کے حلقہ انتخاب جڈی بل سے پی ڈی پی ممبر اسمبلی تھے، نے پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ‘میں پی ڈی پی سے الگ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ جماعت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جس جھوٹ اور دھوکہ دہی کا مظاہرہ یہ جماعت کررہی ہے، میں اس کا حصہ دار نہیں بنتا چاہتا۔ میں نے اپنا تفصیلی استعفیٰ نامہ محبوبہ مفتی کو ارسال کردیا ہے۔ بہت جلد میڈیا سے بھی بات کروں گا’۔

عابد انصاری کے پی ڈی پی سے الگ ہوجانے کے اعلان سے محض دو روز قبل یعنی 6 دسمبر کو سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ حسیب درابو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ‘پی ڈی پی کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ زندگی کا ایک اور مرحلے اپنے اختتام کو پہنچ گیا’۔ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں ڈاکٹر حسیب احمد درابو کے پی ڈی پی سے چلے جانے پر بہت افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا ‘جب الیکشن ہوتے ہیں تو لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں۔ مجھے درابو صاحب کا بہت افسوس ہے۔ انہیں مفتی صاحب نے پیار سے پارٹی میں لایا تھا۔ پر ان کی اپنی سوچ اور سمجھ ہے۔ میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں’۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close