اترپردیش

متواتر 20ویں سال بھی قائم رہا ہاشمی انٹر کالج کا دبدبہ

حسب معمول صد فیصد رہے بورڈ امتحان نتائج............ مقصد کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھیں طالبات: ڈاکٹر ہاشمی

امروہہ (سالار غازی) 
گزشتہ 20 برسوں سے ضلع میں اپنا تعلیمی پرچم لہرانے اور تقریبا ہر سال ہی ہائی اسکول و انٹر امتحان نتائج صد فیصد پیش کرنے والے ہاشمی گرلس انٹر کالج امروہہ نے اپنا تعلیمی معیار امسال بھی برقرار رکھا ہے اور جاری امتحان نتائج کے مطابق صد فیصد نتیجے پیش کیے ہیں. سرگرم سماجی و تعلیمی تنظیم ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق انٹر امتحان میں شامل ہونے والی کل 257 طالبات میں سے 205 نے اوّل درجہ حاصل کیا جبکہ بقیہ 52 طالبات نے دوئم درجہ حاصل کیا جبکہ 403 نمبر حاصل ادارہ کی طالبات عرشی پروین و عمرانہ نے اسکول ٹاپ کیا ادارہ سے ہائی اسکول امتحانات میں شامل ہونے والی کل ٣٠٩ طالبات میں سے 95 فیصد نے اول درجہ حاصل کیا ہے.

چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ سرکردہ سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے سبھی کامیاب طالبات کو مبارک باد دیتے ہویے ادارہ کی متواتر کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ڈاکٹر ہاشمی نے پاس طالبات کو بتایا کہ آپ کی کامیابی میں آپ کے اساتذہ اور والدین کا بھی اہم کردار ہے. لہٰذا ہمیشہ ہی اپنے استاد کی عزت و احترام کو ترجیح دینا ڈاکٹر ہاشمی نے تمام کامیاب طالبات کو پرزور نصیحت کی کہ ہر حال میں تعلیمی سفر کو جاری رکھیں اور مقصد کے ساتھ آگے کا تعلیمی سفر شروع کریں.

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے ترقی صرف پیسا حاصل کرنے کا نام نہیں ہے بشاور بشعور ہونا اخلاقیات سے روشناس ہونا تہذیب و تمدن سے ہمکنار رہنا بھی ترقی کے ہی اقسام ہیں ہیں لہٰذا خوب تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک اپنے شہر اپنے علاقہ اپنے معاشرہ سماج و اپنے اہل خانہ کا نام روشن کریں. حاصل تعلیم کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی فکر کے ساتھ سماجی بیداری کا جذبہ بھی خود کے اندر زندہ رکھیں ڈاکٹر ہاشمی نے ادارہ کی کامیابی کے لئے جملہ اساتذہ و دیگر اسٹاف کو بھی مبارک باد پیش کی.

ہائی اسکول میں اوّل و انٹر میں تیسرے درجہ پر رہے امتحان نتائج ۔ صوبہ میں قائم ہوا ضلع کا تعلیمی رتبہ ہائی اسکول میں 93 تو انٹر میں 87 فیصد سے زیادہ رہے نتائج
ہفتہ کی دوپہر ثانوی تعلیمی بورڈ اتر پردیش کے امتحان نتائج کا اعلان کر دیا گیا جہاں صوبہ کے امتحان نتائج اطمنان بخش کہے جا سکتے ہیں. وہیں ضلع امروہہ نے اس مرتبہ بھی اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے امروہہ کے بمپر امتحان نتائج کے بعد زیادہ تر طلبہ و طالبات کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہفتہ کی صبح سے ہی امتحان دینے والے طالب علموں میں نتیجوں کو لیکر بیچینی اور فکر کا ماحول دیکھنے کو مل رہا تھا نتائج کا اعلان ہوتے ہی صاف ہو گیا کہ امروہہ نے ہائی اسکول و انٹر امتحانات نتیجوں میں اپنا رتبہ بلند رکھا ہے. جہاں ہائی اسکول میں امروہہ 93 فیصد طالب علموں نے کامیابی حاصل کی اور صوبہ میں امروہہ کے نتیجے اوّل رہے وہیں انٹر میں بھی امروہہ کے امتحان نتائج قابل اطمنان رہے اس شعبہ میں بھی امروہہ کو 87 فیصد سے زیادہ کامیاب طالب علم حاصل رہے اس فیصد کے ساتھ ہی انٹر میں امروہہ نے کامیابی میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے ہائی اسکول میں اوّل اور انٹر میں تیسرا درجہ حاصل ہونے کے باد یہاں کے اساتذہ کو صوبہ بھر سے مبارکی پیغامات موصول ہو رہے ہیں اسکے علاوہ شہر و ضلع کی مختلف سماجی سیاسی شخصیات اور تنظیموں نے کامیاب طلبہ و طالبات اور امروہہ کے تعلیمی معیار میں قابل قدر اضافہ کے لئے اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close