اپنا دیشتازہ ترین خبریں

متحد ہو کر پہل کریں مودی اور عمران

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیر مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی کوشش کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس پر مسٹر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو متحد ہوکر پہل کرنی چاہئے۔عبداللہ نے صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر زیارت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مودی کی کہی باتوں کو صحیح قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کشمیر مسئلہ پر مسٹر مودی اور مسٹرخان سے پہل کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مل کراگر اس مسئلہ پر پہل کرتے ہیں تو اس کا خیرمقدم ہے کیونکہ وہاں پھیل رہی نفرت وطن کے لئے خطرہ ہے جہاں تک حملوں کی بات ہے دنیا میں بندوقیں کہاں نہیں چل رہیں۔ لیکن ہمیں امن کی کوشش کرنی چاہئے۔

گورنر ستیہ پال ملک کے ایک متنازعہ بیان پر انہوں نے کہاکہ ستیہ پال ملک کا کام نفرت پھیلانا نہیں ہے بلکہ تال میل قائم کرکے ریاست میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر کو احتیاط سے بات کرنی چاہئے تاکہ تنازعہ بڑھے نہیں۔ امرناتھ یاترا پر کشمیر کے ڈائرکٹر آف پولیس کے بیان پر ڈاکٹر عبداللہ نے کہاکہ امرناتھ یاترا امن کے ساتھ چل رہی ہے، تقریباََ دو لاکھ سے زیادہ یاتری یاترا کرچکے ہیں اور یاترا بھی بھی جاری ہے۔ اس یاترا میں کشمیری مسلمان ہی یاتریوں کا سامان اٹھانے سے لیکر دیگر باتوں میں مدد کررہے ہیں۔ کشمیری مسلمان نے کبھی بھی فرقہ پرستی کا ہاتھ نہیں اٹھایا۔ وہ امن پسند مسلمان ہیں۔ اسے اپنے روزگار اور کنبہ کی بھی فکر ہے۔

انہوں نے ریاست میں سیاسی جماعتوں کو دبانے کی کوششوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے تین حصہ کرنے والوں کے ساتھ وہ نہیں ہیں اور یہ انہیں منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواجہ صاحب کے دربار میں حاضری لگانے آئے ہیں اور جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں امن چین و خوشحالی کی دعاکرتے ہیں۔اس سے پہلے ڈاکٹر عبداللہ نے درگاہ میں زیارت کی۔ انہوں نے مقدس مزار پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھیل پیش کرکے ملک میں امن چین و خوشحالی کی دعا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ کو خادم فخر معینی نے انہیں زیارت کرائی اور دستاربندی کرکے تبرک پیش کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close