اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مایوس کن ہے اقتصادی سروے: اپوزیشن

کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اقتصادی سروے کو مایوس کن قرار دیا ۔ انہوں نےکہا کہ اس میں کسی بھی شعبے میں ترقی کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

مسٹر پی چدمبرم نے بجٹ کے ایک دن پہلے جمعرات کو لوک سبھا میں پیش اقتصادی سروے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت خود ہی معیشت کے تئیں ناامید ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اقتصادی سروے معاشی منظرنامے کے تئیں حکومت کا آئینہ دار ہوتا ہے لیکن یہ سروے پوری طرح سے مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں علاقہ جاتی ترقی کی شرح کے سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

کانگریس نے کہا کہ اقتصادی سروے میں 2019۔20 کے لیے والیوم۔2 کے دوسرے حصے میں معیشت کے 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ لیکن یہ نہیں کہا گیا ہے کہ دیگر شعبوں کی شرح ِ ترقی کیا ہوگی۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت کی شرح 7 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close