اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر کو، امارت شرعیہ کا بھی اعلان

آج بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔ بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

جہاں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار آلود رہا، چاند نظر نہیں آیا۔ منی پور، تری پورہ، آسام، بنگال، بہار، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، یوپی، مالیگاؤں مہاراشٹرا، بھروچ، انجار، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا، کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کرکے اعلان کیا کہ 25/مئی ٢٠٢٠ء بروز پیر، شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے بھی اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر اب 25 مئی بروز پیر منائی جائے گی۔

اسی طرح سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے بھی اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍ رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ مطابق۲۳؍ اپریل ۲۰۲۰ء ، سنیچر کو ملک کے اکثر صوبوں اور تنظیموں رابطے کے بعد ابھی تک شوال کے چاند کی رؤیت کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہونے کے پیش نظر مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ ۲۴؍مئی ۲۰۲۰ء اتوار کو رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ کی تیسویں تاریخ ہوگی اور مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۰ء کوشوال کی پہلی تاریخ ہوگی اورعید الفطر ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close