اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مالیہ کے خلاف عدالت کا فیصلہ حکومت کی جیت: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض دار وجے مالیہ کو ممبئی کی ایک خصوصی عدالت کے ذریعہ مفرور اقتصادی مجرم قرار دیئے جانے کو بدعنوانی کے خلاف مودی حکومت کی لڑائی کی بڑی کامیابی بتایا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے پچھلے سال جولائی میں مفرور اقتصادی مجرم قانون بنایا تھا اور مالیہ اس کے تحت پہلا اقتصادی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیہ بینکوں کا نو ہزا ر کروڑ روپے کا گھپلہ کرکے بیرون ملک بھاگ گیا تھا جس کے خلاف کارروائی کی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کانگریس کو مالیہ کی پرورش پرداخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کی حکومت کے دوران اس کی کمپنی کو دیوالیہ ہونے کے باوجود قرض دیا گیا اور پھر فرض کی تشکیل نو بھی کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مالیا نے یوپی اے حکومت کے وزیر اعظم کو مزید قرض دلانے کے لئے خط لکھا تھا اور سابق میں لئے گئے قرض میں مدد کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اپیل پر خصوصی عدالت نے مالیہ کو مفرور اقتصادی مجرم قرار دیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close