اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مالیہ معاملے کو لیکر کانگریس کا حکومت پر حملہ: کہا- مالیاتی وزیر اور سی بی آئی کے کردار کی تحقیق ہو

کانگریس نے مودی حکومت پرعام لوگوں کی بجائے ’گھپلہ بازوں‘ کے لئے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بنکوں سے کروڑں روپے کا قرض لیکر فرار ہوئے وجے مالیا کے معاملہ میں حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اس لئے اس کے ملک سے فرار ہونے کے تعلق سے عدالت کی نگرانی میں آزادانہ تفتیش کرائی جانی چاہئے۔

کانگریس کے میڈیا پینل کے رکن جے ویر شیرگل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مالیا کو بھگانے میں جس طرح سی بی آئی کے ایک جوائنٹ ڈائرکٹر کا کردار سامنے آیا ہے اس کے بعد نہ تو حکومت اور نہ ہی تفتیشی ایجنسی پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہم اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کی مانگ کرتے ہیں۔

جے ویر شیرگل نے کہا کہ جس طرح سے گھوٹالے باز بھاگ رہے ہیں، اس سے لوگ کہنے لگے ہیں کہ "ہمیں تو اپنے چوکیدار نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا. ہماری کشتی وہیں ڈوبی جہاں پانی کم تھا.” انہوں نے الزام لگایا کہ یہ عام آدمی کی سرکار نہیں، بلکہ بھگوڑوں کی سرکار ہے. بھاجپا گھوٹالے بازوں کا چور دروازہ بن گئی ہے، اب عوام پوچھ رہی ہے کہ اس چور دروازے پر تالا کون لگائے گا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر مالیات کی نگرانی میں 23 بھگوڈے بھاگے اور 54 ہزار کروڈ روپئے لوٹ کر لے گئے. وزیراعظم کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کر رہے تھے، لیکن کالا دھن توآیا نہیں، الٹا ملک کا پیسہ باہر چلا گیا

انہوں نے کہا کہ وجے مالیا معاملے کی آزادانہ جانچ ہو، وزیراعظم، وزیر مالیات اور سی بی آئی کے کردار کی بھی تحقیق ہونی چاہئے. اس کے ساتھ ہی 23 بھگوڑوں کی چانج ہونی چائیے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم یہ آزادانہ جانچ عدالت کی نگرانی میں چاہتے ہیں

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close