اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مالیہ بھگوڑا اقتصادی مجرم قرار، اب جائداد ضبط ہوسکے گی

بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے ملزم وجے مالیہ کو ہفتہ کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ممبئی کی اینٹی منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل) کی خصوصی عدالت نے اسے بھگوڑا ’اقتصادی مجرم‘ قرار دیا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد بینکوں کے نو ہزار کروڑ روپے کے مقروض مالیہ کی اب املاک ضبط کی جا سکیں گی۔ ای ڈی نے خصوصی عدالت کے سامنے مالیہ کو بھگوڑا اقتصادی مجرم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد مالیہ کا نام مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ (ایف آئی او اے ) کے تحت پہلے مفرور اقتصادی مجرم کے طور پر درج ہوگیا ہے۔ مالیہ کے خلاف اب نئے اقتصادی جرائم قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مالیہ مارچ 2016 میں برطانیہ بھاگ گیا تھا۔ مالیہ پر بینکوں کے نو ہزار کروڑ روپے کے قرض کا الزام ہے اور وہ ہندوستان میں مطلوب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو لندن کی ویسٹ منسٹر کی عدالت نے مالیہ کی حوالگی پر ہندوستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور اسے ہندوستان بھیجنے کی اجازت دے دی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close