Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: پرویش ورما کی انتخابی مہم پر 24 گھنٹے کی پابندی عائد

انتخابی کمیشن نے مغربی دہلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما پر انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملے میں بدھ کو شام چھ بجے سے 24 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب مسٹر ورما پر انتخابی مہم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن نے وزیراعلی اروند کیجری وال کو ’دہشت گرد‘ قرار دینے والے بیان کے معاملے میں یہ پابندی عائد کی ہے۔ اس سے پہلے مسٹر ورما پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے پر متنازعہ بیان دینے پر انتخابی مہم چلانے پر 96 گھنٹوں کی پابندی عائد کردی تھی۔ اس کےعلاوہ رکن پارلیمنٹ کو اسٹار کمپینروں کی فہرست سے بھی ہٹانے کا انتخابی کمیشن نے حکم دیا تھا۔

مسٹر ورما نے شاہین باغ پر دیےگئے بیان پر کہا تھا کہ ’’کشمیر میں جو کشمیر پنڈت کے ساتھ ہوا وہ دہلی میں ہوسکتا ہے۔ شاہین باغ میں لاکھوں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں وہ آپ کے گھروں میں داخل ہوسکتے ہیں اور آپ کی بہن اور بیٹیوں کی آبروریزی کرسکتے ہیں اور ان کا قتل کرسکتے ہیں۔ اب فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے۔‘‘ دہلی اسمبلی کے لئے ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی اور انتخابی مہم شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔ اس طرح مسٹر ورما پابندی عائد کئے جانے کے بعد انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close