آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

مالدیپ سے آئی ایس اے رکن بننے کی اپیل: کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالحہ کو بین الاقومی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) کا رکن بننے کی دعوت دی ہے۔ اس اتحاد کے ذریعہ ہندوستان نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کی قیادت کی ہے۔

ہندوستان کے دورے پرآئے مالدیپ کے صدر کا یہاں راشٹرپتی بھون میں استقبال کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا کہ ہندوستان خصوصی طورپر مالدیپ اور دیگر چھوٹے جزیرہ نما ملکوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثر پر بےحد فکرمند ہیں کیونکہ ان ملکوں پر موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں مسٹر کووند نے پیرکی رات راشٹرپتی بھون میں ضیافت کا انعقاد کیا اور اسی موقع پر وہ لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود پر فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ مسٹر صالحہ نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کےلئے ہندوستان کا انتخاب کیا اور وہ بھی عہدہ سنبھالنے کے ایک مہینے کے اندر۔ صدرنے کہا،’’یہ ہمارے قریبی تعلقات اور خاص دوستی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مالدیپ کے ساتھ اپنے رشتے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ اپنی ترقی میں مضبوط حصہ دار کے طورپر ہندوستان پر بھروسہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،’’چونکہ مالدیپ حکومت نے اپنے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے اپنا سفر شروع کردیا ہے اس لئے ہندوستان ایک جمہوری، مستحکم، خوشحال اور پرامن مالدیپ دیکھنا چاہتا ہے۔‘‘انہوں نے مالدیپ کو سچے دوست کی طرح ہرممکن مدد دینے کی بھی یقین دہانی کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close