تازہ ترین خبریںدلی نامہ

مارڈن ٹریولس اور الاقصی ٹور اینڈ ٹریولس کی جانب سے حج تربتیی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
حج مشن 2019 کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کی روانگی جاری ہے۔ حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹورس آپریٹرس کے ذریعہ تقرباً 2لاکھ عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ عازمین حج کو سعودی عرب کے انتظامی اور وہاں کے حالات سمیت ارکان حج سے واقف کرانے کیلئے حج تربت دی جاتی ہے جو حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے ضروری ہے۔ تاکہ وہ سعودی عرب میں انجان نہ رہیں اور حج میں ان کو آسانی رہے۔

اسی کڑی میں مارڈن ٹریولس اور الاقصی ٹور اینڈ ٹریولس کی جانب سے غالب انسٹی ٹیوٹ ماتا سندری روڈ پر حج کیمپ تربتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عازمین حج کو منیٰ ارکان حج، عرفات، جمرات وغیرہ سمیت سعودی عرب کے انتظامات سے واقف کرایا گیا۔ اس موقع پرکیمپ کے روح رواں مفتی ضمیر بیگ نے کہاکہ حج اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے اوراس اہم فریضہ کو پورا کرنے کے لئے لوگ بڑے عقیدے کے ساتھ حج کا سفر طے کرکے سبھی ارکان کو اچھی طرح ادا کرتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ ہم اس کیمپ کے ذریعہ عازمین حج کو حج کے سبھی ارکان سکھاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس مرتبہ حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کچھ عازمین حج کو سرکاری کوٹے میں جورقم لگتی ہے اسی رقم پر لے جایا جائے۔ جس پر پراؤیٹ ٹور آپریٹرس لیکر جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفر حج میں شفافیت کیلئے عازمین حج کو ایک لسٹ بھی دی جا رہی ہے جس میں حج کے اخراجات سمیت رہائشوں وغیرہ کی تمام معلومات فراہم کی گئی ہے۔ حج تربیتی کیمپ میں حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو نے والے عازمین حج کو مفتی ضمیر نے دعا کرائی۔ اس موقع پر حاجی نفیس،، محمد عتیق، حاجی محمد زاہد (اوکھلا) حاجی اسعد میاں، حاجی ذوالفقار، ابرار احمد، محتاب بٹلہ، محمد ایاز وغیرہ نے بھی عازمین حج کو تربیت دی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close