اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مارچ تک بیج دیا جائے گا ایئرانڈیا اور بھارت پیٹرولیم: نرملا ستیارمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ ا یئرانڈیا اور بھارت پیٹرولیم کو مارچ تک بیچا جائے گا۔ کیونکہ دونوں سرکاری کمپنیاں خسارے میں چل رہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ایئر انڈیا کا خسارہ 58 ہزار کروڑ روپیہ تک پہنچ گیا ہے اور اس میں سدھار لانے کی کوششیں کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں لا سکتی ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ہوائی کمپنی کو کسی پرئیویٹ کمپنی کو بیچا جائے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ اس سال کے آخر تک کارروائی مکمل کی جا ئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ انڈیا ایئرلائنس کو خریدنے کے لئے بہت ساری کمپنیاں دلچسپی دیکھا رہی ہیں۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ نے سرکاری کمپنیوں میں پرئیوٹ سرکاری کے ضابطوں میں تبدیلی لائی ہے۔ پچھلے سال بھی حکو مت نے ایئرانڈیا کو بیچنے کی کوشش کی لیکن اس وقت بڑی ہوائی کمپنیوں نے انتی دلچسپی نہیں دیکھائی۔ یہ ہوائی کمپنی حکومت کی پوری تحویل میں ہے۔ اس مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ایئر انڈیا نے 46 سو کروڑ کا خسارہ دیکھایا ہے۔ بھارت پیٹرولیم میں نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے حکومت نے اس کے 44.59 فیصدی شیئر بیچنے کی منظوری دی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close