اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بعد وضاحتوں سے کیا حاصل ہوگا: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاہ کی قیات میں فرقہ وارانہ مہم چلائی گئی، ماحول کو خراب کیا گیا اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم چلانے والوں کو گولی مارنے کی بات کی گئی مگر اس وقت بی جے پی کی مرکزی قیادت خاموش تماشائی رہی اور اب وہ ان بیانات سے کنارہ کر رہی ہے تو اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اور تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ امیت شاہ نے کل دہلی میں ایک پروگرام میں امیت شاہ نے اعتراف کیا کہ ممکن ہے ’’ملک کے غداروں کو گولی مارو….‘‘ جیسے بیانات سے نقصان ہوا ہوگا اور اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جانے چاہییے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نےکرنٹ لگنے والے بیان پر بھی وضاحت پیش کی۔ اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر تحریک شکریہ میں حزب اختلاف کے سوالوں کا جواب دیتے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے ایک لیڈر گولی مارنے کی بات کرتے ہیں، اس پر ہی بس نہیں کیا گیا بلکہ کئی اور لیڈروں نے پورے مہم کو فرقہ وارانہ بنانے کی بھر پور کوشش کی۔ اس وقت اس طرح کے بیانوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ خود بھی اس میں شامل تھے اور اب غلطی کااعتراف کررہے ہیں۔ جو لوگ خود کو نہیں سنبھال سکتے ہیں انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امت شاہ نےکہا تھا کہ ’دہلی کے انتخاب سے متعلق میرا اندازہ غلط تھا۔ پارٹی لیڈروں کو اس طرح کے تبصرے نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے انتخابی مہم کے دوران شاہین باغ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے خواتین کے احتجاج کو پاکستان اور دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔کئی بی جے پی لیڈروں نے اس طرح کے بیانانات دئیے تھے۔

ممتا بنرجی ہمیشہ سے ہی بی جے پی کی پولرائزیشن سیاست کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور اس وقت شہریت کے قوانین، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ریاست بھر میں مہم چلا رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے دہلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی کے عوام نے نفرت انگیز مہم کو ٹھکرا دیا ہے اور ایک کے بعد ایک ریاستوں میں بی جے پی کی شکست ہورہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی پالیسیوں کو عوام نے ٹھکرا دیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close