Khabar Mantra
اترپردیش

ہونہار طلبا ءکو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعزاز

(پی این این )
امروہہ: ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار تیاگی کی صدارت میں محکمہ ثانوی میں امتیازی نمبروں سےکامیاب ہونے والے طلبا کےاعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں کیا گیا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر رشی پال ناگر، ایم ایل اے نوگا واں سادات سمرپال سنگھ موجود تھے پروگرام میں ریاست کے ہائی اسکول انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال2023 میں ہونہار طلبہ موجود تھے ۔
اس موقع پر لوک بھون دفتر لکھنو ¿ میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے منعقدہ ہونہار طلبائکی اعزازی تقریب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ایل سی ڈی کے ذریعے دکھایا گیا۔ضلع مجسٹریٹ نے طلباءسے خطاب کیا اور انہیں ان کے روشن مستقبل کے لئے مبارکباد دی۔ جن اساتذہ نے ہونہار طلباء کی دیکھ بھال کا کام کیا ہے، وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ ایک شاندار کام ہے، آپ لوگ ایمانداری سے مزید تعلیم حاصل کریں۔ کہا اگر بچے پوری لگن کے ساتھ محنت کریں گے تو یقیناً وہ نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور ملک و ریاست کا نام روشن کریں گے اور اپنے خاندان کا وقار بلند کریں گے۔ جہاں آپ لوگ اچھی پڑھائی کریں، روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے کام کریں، حکومت بھی ہر طرح سے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہے تعلیمی معیار کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ کے تین ہونہار طلباءجنہوں نے ضلع سے یوپی کی ٹاپر لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک سرٹیفکیٹ، گولڈ میڈل اور ٹیبلیٹ تقسیم کیا گیا۔ جس میں انٹرمیڈیٹ کے برشیکا لائنز انٹر کالج دھنورا، فتح سنگھ یادو انٹر کالج محمد پور، پرشوتم نارائن اسمارک انٹر کالج گجرولا شامل ہیں۔ اسی طرح ہائی سکول میں 13 اور انٹرمیڈیٹ میں 8نے ٹاپ کیا، انہیں 21 ہزار روپے کا چیک گولڈ میڈل اور ٹیبلٹ بھی دیا گیا۔ انہوں نے تمام ہونہار طلبائ، والدین، سکول کے پرنسپل اساتذہ کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہونہار طلباء سے کہا کہ آج جو رقم آپ کو دی گئی ہے اس سے زیادہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر ضلع صدر بھارتیہ جنتا پارٹی رشی پال ناگر، ماٹی کلا بورڈ کے چیئرمین اوم پرکاش گولا نے بھی روشن مستقبل کی دعا کی۔پروگرام کے دوران ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ مایاشنکر یادو، ضلع اسکول انسپکٹر وشنو پرتاپ، گورنمنٹ انٹر کالج کے پرنسپل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری پورن سنگھ سینی، ہرگیان پرجاپتی، اور دیگر متعلقہ افسران، طلباء و طالبات کے والدین، پرنسپل اور اساتذہ موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close