آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن کا انتقال

دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال جی ایلن کا پیر کو امریکہ کے سیٹل میں انتقال ہو گیا. وہ کینسر (نان هوکگن لمفوما) میں مبتلا تھے مسٹر ایلن 65 سال کے تھے۔

امریکی میڈیا کےمطابق مائیکروسوفٹ قائم کرنےکےوقت ایلن کی عمر22اوربل گیٹس 19برس کےتھے۔ تاہم ایلن نے1983میں مائیکروسافٹ چھوڑکر اسپورٹس اور ایرواسپیس کےشعبوں میں سرمایہ کاری کرلی تھی۔ پال ایلن کی بہن جوڈی ایلن نے کہا’’ میرا بھائی ہر سطح پر ایک حیرت انگیز شخص تھا۔ زیادہ تر لوگ مسٹر ایلن کو ایک ٹکنالوجسٹس اور سماجی کارکن کے طور پر جانتے تھے۔ ہمارے لئے وہ پیارا بھائی، چچا اور ایک غیر معمولی دوست تھا‘‘۔

قابل غور ہے کہ پال گارڈنر ایلن کی پیدائش 21 جنوری 1953 کو امریکہ کے سیٹل میں ہوئی تھا۔ انہوں نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر 1975 میں مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی۔خیال رہے مائیكروسافٹ دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close