اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مائیکروسافٹ کا حیران کن دعوی، انٹرنیٹ پر فرضی خبروں کے معاملے میں ہندوستان نمبر وَن

مائیکروسافٹ نے ایک حیرت انگیز دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ آن لائن فرضی خبروں کا سامنا ہندوستان کو کرنا پڑتا ہے. جس کے لئے اس نے 22 ممالک پر مبنی ایک عالمی سروے کرایا، جس میں اس نے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی، کہ انٹرنیٹ پر فرضی خبریں کس طرح نشر ہو رہی ہیں.

مائیکرو سافٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 22 ممالک میں کرائے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 64 فیصد ہندوستانیوں کا سامنا فرضی خبروں سے ہوتا ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ 57فیصد ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر افواہوں کے معاملے میں 54 فیصد کے ساتھ ہندوستان سرفہرست ہے۔ مائیکروسافٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا
ہندوستان میں 54 فیصد افواہیں انٹرنیٹ کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں. جبکہ عالمی سطح پر اس کا اوسط 42 فیصد ہے. اتنا ہی نہیں بلکہ دوستوں اور خاندانوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے افواہوں کے معاملات میں بھی 9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 29 فیصد ہو گیا ہے

اس کے علاوہ سروے میں بتایا گیا کہ آن لائن خبروں سے ہونے والی مشکلات کی شکایت کرنے کے معاملے میں بھی عالمی سطح کے مقابلے ہندوستان میں زیادہ ہے. عالمی سطح پر جہاں 28 فیصد ہی شکایت کرتے ہیں. لیکن دوسری طرف ہندوستان کے معاملے میں یہ اعداد و شمار 52 فیصد ہے. سروے کے مطابق اس کے شکار زیادہ تر نوجوان ہو رہے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close