اپنا دیشتازہ ترین خبریں

لیڈر کا قد اس کے سینے کے ناپ سے نہیں، کام سے پتہ چلتا ہے: دگوجے سنگھ

مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کا قد اس کے سینے کے ناپ سے نہیں، بلکہ کام سے پتہ چلتا ہے۔

مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے مسٹر مودی کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر کا قد اس کے سینے کے ناپ سے نہیں، کام سے پتہ چلتا ہے۔ مسٹر مودی نے 2014 میں جو وعدے کئے تھے، ان کی کامیابی پر بات کرنی تھی، لیکن وہ تو کام کی بات چھوڑ کر ہر مسئلہ پر بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پنک ریووليوشن پر بہت بولے تھے۔ بیف برآمد ات پر پابندی لگانے کا وعدہ تھا۔ لیکن بی جے پی کے دورہ حکومت میں یہ مزید بڑھ گیا۔ بھارت دنیا کا 18 فیصد سے زیادہ گوشت کی برآمدات کرتا ہے۔ ایک طرف کاروبار چلتا رہا، دوسری طرف گائے کے نام پر بے گناہ انسانوں کی ہلاکتیں ہوتی رہیں۔ سب کچھ انتخابی جملہ ہے۔انہوں نے کئی حلقوں میں مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بیمار ہے اور اچھے دن پتہ نہیں کہاں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close