اترپردیشتازہ ترین خبریں

لوگ خائف ہیں کہ کہیں یوگی حکومت ان کا نام نہ بدلنا شروع کر دے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہ حکومت ایک کے بعد ایک اداروں کے نام تبدیل کرنے میں مشغول ہے یے اسے دیکھتے ہوئے لوگ اب اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں حکومت ان کے نام بدلنا شروع نہ کر دے۔

دیوالی کے مبارک موقع پر اپنے آبائی گاؤں سیفئی پہنچے مسٹر یادو نے ایک خصوصی ملاقات میں یواین آئی کو بتایا کہ ان کے سامنے کئی لوگوں نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ جس ڈھنگ سے ریاست کی یوگی حکومت ایک کے بعد ایک اداروں کے نام بدلنے میں مشغول ہے۔ لوگوں کو ڈر ستانے لگا ہے کہ کہیں یوگی حکومت ان کے بھی نام بدل سکتی ہے لوگوں کی یہ بات سنکر وہ خود بھی حیرت زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے حال ہی میں ایک تاریخی اہمیت کے حامل الہ آباد شہر کے علاوہ لکھنؤ میں بنائے گئے اکانا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدلے جانے کے بعد سے لوگوں کی جانب اس طرح کے سوالات اٹھانا شروع کیا گیا ہے۔الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کیا گیا۔تولکھنؤ میں بنائے گئے اکانا انٹرنشنل اسٹیڈیم کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ یہی سب دیکھ کر لوگ ایسا بول رہے ہیں۔ کہیں یوگی حکومت لوگوں کے نام ہی تبدیل کرنا نہ شروع کر دے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close