اپنا دیشتازہ ترین خبریں

لوگوں کی خواہش ہے کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر بنے خوبصورت مندر: روی شنکر پرساد

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے پیر کو کہا کہ ملک میں اکثریتی فرقہ کے لوگوں کی خواہش ہے کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر بنے اور وہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت جلد سے جلد مکمل ہو۔

بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملہ میں رام للا کے وکیل رہے مسٹر پرساد نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’ملک کے عوام کی توقع یہ بھی ہے کہ رام جنم بھومی کا معاملہ جلد حل ہو جائے‘‘۔ مسٹر پرساد کا یہ بیان سپریم کورٹ میں ایک جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے 29 جنوری کی تاریخ بھی ٹل جانے کے بعد آیا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب رام مندر کے معاملہ پر سماعت کو ٹالا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت اور حکمران پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر کے لئے آئینی راستہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ لوگوں کا کہنا ہے کہ را م جنم بھومی پر ایک خوبصورت مندر بنے اور بی جے پی کے صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حل صرف آئینی نظام سے ہی نکلنا چاہئے‘‘۔

مسٹر پرساد نے کہا ’’میں ایک اور بات ملک کے ایک شہری کے طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ رام مندر کا مسئلہ گزشتہ 70 سال سے عدالت میں زیر التوا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ رام مندر کے حق میں ہی آیا ہے۔ اب اس کے خلاف اپیل تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا ہے۔ لوگ اس عمل کو جلد سے جلد مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close