اپنا دیشتازہ ترین خبریں

لوک پال پر 30 جنوری سے انا ہزارے پھر میدان میں

مشہور سماجی خدمت گار انا ہزارے نے وزیراعظم نریندر مودی پر لوک پال اور لوک آیکت کی تقرری کرنے میں ٹال مٹول کا رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی 30 جنوری سے آندولن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انا ہزارے نے وزیراعظم دفتر میں ریاستی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سنیچر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ’’حکومت مسلسل یقین دہانی کرانے کے باوجود بھی لوک پال، لوک آیکت کی تقرری نہیں کررہی ہے اس لئے میرے گاؤں رالے گان سدھی میں میں مجبور ہوکر ’’مہاتما گاندھی کی برسی 30 جنوری سے سے تحریک شروع کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ یہ حکومت اقتدار میں چار برسوں سے زیادہ گذرجانے کے باوجود لوک پال، لوک آیکت کی تقرری نہیں کررہی ہے۔ ایسا لگتا ہے اس حکومت کا لوک پال، لوک آیکت کی تقرری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close