تازہ ترین خبریںدلی نامہ

لوک سبھا انتخابات 2019: کروڑ پتی ہیں ’آپ‘ امیدوار

ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک دلچسپ معلومات سامنے آئی ہے. ایک طرف پارٹی کا کوئی بھی امیدوار ہو وہ اپنے آپ کو غریب گردانتے ہوئے نہیں تھکتا اور اس کی زبان پر سمجو میں غریب ہوں کا نعرہ ہوتا ہے. لیکن ان دنوں ایک ایسی معلومات سامنے آئی ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں میں اکثر لکھ پتی سے کروڑ پتی ہیں. ایلکشن کمیشن کو دیئے گئے حلف نامے کے مطابق سب سے کم رقم شمال مشرقی دہلی کے امیدوار دلیپ پانڈے کے پاس ہے. جوکہ اپنی بیوی سے بھی غریب ہیں، جبکہ سب سے زیادہ امیر چاندنی چوک کے امید وار پنکج گپتا ہیں

دلیپ پانڈے سے امیر ہیں ان کی بیوی:

شمال مشرقی دہلی سے آپ امیدوار دلیپ پانڈے کے پاس ان کی بیوی سے کم پیسہ ہے. دلیپ کے پاس کل 2.24 لاکھ نقد رقم ہیں. جبکہ ان کی بیوی کے پاس 182 گرام سونے اور 22.5 گرام چاندی کو ملا کر کل 6.44 لاکھ روپے کی رقم ہے. دوسری طرف وہ کسی بھی قسم کی ریل اسٹیٹ کی مالک نہیں ہے. لیکن اس کی بیوی کے پاس اترپردیش کے غازی پور اور غازی آباد میں دو جائیدادیں ہیں. اس کے علاوہ 44.50 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ہے. وہیں دلیپ پانڈے پر ایک مجرمانہ کیس درج ہے.

راگھو چڈا کے کھاتے میں 16 لاکھ:

جنوبی دہلی سے آپ امیدوار راگھو چڈا بھی لکھ پتی ہیں. انہوں نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 16.47 لاکھ جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ انکے پاس کوئی غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے اور نا ہی کسی کا ان پر کوئی قرضہ ہے. اور نا ہی ان کے خلاف کوئی مجرمانہ کیس درج ہے

آتشی کے پاس 60 لاکھ سے زائد:

مشرقی دلی سے آپ امیدوار آتشی بھی کسی لکھ پتی سے کم نہیں ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنے انتخابی مہم کی شروع کرتے وقت اپنے نام کے آگے سے مارلینا ہٹا دیا ہے. جبکہ ان کے حلف نامے میں ان کا پورا نام درج ہے. ان کے مختلف اکاونٹس میں کل 60 لاکھ روپے سے زائد جمع ہے. ان کے پاس 60.04 لاکھ اور ان کی بیوی کے پاس 60.08 لاکھ بینک بیلنس ہیں. ان پر کوئی بھی قرضہ نہیں ہے اور نہ ہی ان پر کوئی مجرمانہ کیس درج ہے.

کروڑ پتی ہیں گوگن سنگھ:

شمال مغربی دہلی کے آپ امیدوار گوگن سنگھ تو ان لوگوں سے کہیں آگے ہیں یہ لکھ پتی نہیں بلکہ کروڑ پتی ہیں. ان کے پاس 78 لاکھ غیر منقولہ جبکہ 22 لاکھ منقولہ جائیداد ہیں. وہیں ان کی بیوی کے پاس 27.86 لاکھ کی منقولہ جائیداد ہے. گوگن سنگھ پر کسی کا کوئی قرض نہیں ہے اور نا ہی کوئی مجرمانہ کیس درج ہے.

پنکج گپتا ہیں کروڑ پتی:

چاندنی چوک کے آپ امیدوار پنکج گپتا بھی کسی کروڑ پتی سے کم نہیں ہیں، یہ آپ کی طرف سے سب سے زیادہ امیر امیدوار ابھر کر سامنے آئے ہیں، جن کے پاس 5.94 کروڑ ہیں. اس معاملے میں ان کی بیوی بھی کسی سے کم نہیں ہیں جن کے پاس 5.46 کروڑ روپے کی منقولہ جائداد ہے. اس کے علاوہ ان دونوں کے فریدآباد اور گڑگاؤں میں دو دو فلیٹ ہے، جس کی قیمت 4.50-4.50 کروڑ ہے. ان پر کسی کا کوئی بھی قرضہ نہیں ہے جبکہ ان کی بیوی پر 47.93 کا قرض ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close