اپنا دیشتازہ ترین خبریں

لوک سبھا انتخابات 2019: پانچویں مرحلے کی مہم ختم راہل، سونیا اور راج ناتھ میدان میں

لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 سیٹوں پر چھ مئی کو ہونے والی پولنگ کے لئے انتخابی مہم آج شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت کئی رہنما وں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

پیر کو پانچویں مرحلے کے انتخاب کے ساتھ ہی لوک سبھا کی 425 سیٹوں کی پولنگ مکمل ہو جائے گی اور بقیہ دو مرحلوں میں 118سیٹوں کے لئے پولنگ باقی رہ جائے گی۔ اس طرح سترہویں لوک سبھا انتخابات کا تین چوتھائی سفر مکمل ہوجائے گا۔

اس مرحلے میں 87588722 ووٹر 674 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 463033مرد‘ 41283166خواتین اور 2214 خواجہ سرا ووٹر ہیں۔ ان کے لئے 96088 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چلچلاتی گرمی کے باوجود انتخابی مہم میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش برقرار رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ، کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا وڈرا سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انتخابی ریلیاں کیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close