اترپردیشتازہ ترین خبریں

لوک سبھا انتخابات 2019: امیٹھی میں ’جوتوں‘ کو لے کر پرینکا گاندھی اور اسمرتی ایرانی آمنے سامنے

مرکزی وزیر و بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پر جوتے تقسیم کرکے امیٹھی عوام کی بے عزتی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ امیٹھی اور رائے بریلی گاندھی خاندان کے دل میں بستے ہیں

یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے ساتھ دو روزہ دورے پر آئی محترمہ واڈرا کا لہجہ آج کافی تیز وتند دکھا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے پار لیمانی حلقے میں ایک نکٹر سبھا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’کچھ باہری لوگ امیٹھی میں جگہ بنانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہیں نہیں معلوم کہ امیٹھی اور رائے بریلی کس کے دل میں بستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اسمرتی ایرانی یہاں آئیں اور جوتے تقسیم کئےاس کے ذریعہ انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کے پاس جوتے نہیں ہیں۔ یہ سوچ رہی ہیں کہ اپنی اس حرکت سے وہ راہل کی بےعزتی کر رہی ہیں لیکن انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ امیٹھی کی عوام کی بے عزتی کر رہی ہیں۔ امیٹھی اور رائے بریلی کی عوام نے کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

امیٹھی کی عوام کے ساتھ اپنے پن کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا ’’میرے خاندان کو پورا احساس ہے کہ وہ سیاست میں جو کچھ ہیں وہ آپ کی بدولت ہے۔ آپ نے تو ہماری کئی پیڑھیاں دیکھی ہیں۔ راجیو گاندھی جب یہاں آتے تھے تو گاؤں گاؤں گھوم کر عوام کے مسائل سے روبرو ہوتے تھے۔ آج کے وزیراعظم کیا ایسا کرر ہے ہیں۔ محترمہ واڈرا نے کہا کہ کانگریس کے میعاد کار میں امیٹھی کے ترقی کے لئے جن اسکیموں کی شروعات کی گئی تھی وہ سال 2014 میں نریندر کے وزیر اعظم بننے کے بعد بند کردی گئیں۔ ایسا کر کے نریندر مودی امیٹھی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ مسٹر یوگی کا دلت ہمدری محض دکھاوا ہے۔ انہیں معلوم ہوا ہے کہ مسٹر یوگی جب کسی دلت کے گھر جاتے ہیں تو اس سے پہلے خاندان کے ہر رکن کو ہاتھ پاؤں دھونے پڑتے ہیں۔ بی جے پی لاکھ کوشش کر لے لیکن امیٹھی اور رائے بریلی کی عوام اسے کبھی اپنے دلوں میں جگہ نہیں دیں گے۔

محترمہ واڈرا نے اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ پیر کو امیٹھی پہنچی جہاں کئی انتخابی میٹنگوں اور پرگراموں میں شرکت کر نے بعد دونوں منگل کو رائے بریلی جائیں گی اور انتخابی میٹنگوں و پروگرام میں شرکت کریں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close