اترپردیشتازہ ترین خبریں

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کشتی ڈوب رہی ہے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشتی ڈوب رہی ہے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وعدہ خلافی سے آر ایس ایس اور عوام ناراض ہیں اور ہار سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم کا دوہرا کردار اجاگر ہوا ہے اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی ہے۔ ملک کو صاف شبیہ کا وزیراعظم چاہیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سےانتخابی تشہر کے لئے کئے جانے والے روڈ شو کے اخراجات امیدواروں کے اخراجات میں شامل کرنے اور مندروں میں پوجا کا استعمال انتخابی تشہر کے لئے کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close