اپنا دیشتازہ ترین خبریں

لوک سبھا انتخابات: بارہمولہ، جموں اور ادھم پور حلقوں کے لئے 7 نامزدگیاں داخل

جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز بارہمولہ، جموں اور ادھم پور پارلیمانی حلقوں کے لئے 7 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔

سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ‘بارہمولہ پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو چار نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس حلقے میں پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے’۔ انہوں نے بتایا ‘جموں پیپلز کانفرنس کے راجا اعجاز علی ، پی ڈی پی کے عبدالقیوم وانی، نیشنل کانفرنس کے محمد اکبر لون اور ایک آزاد امید وار سیّد امیر سہیل نے اس حلقے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے’۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں۔ پونچھ پارلیمانی حلقے کے لئے جمعہ کو مزید دو نامزدگیاں داخل کی گئیں اور یوں اب تک اس حلقے کے لئے کل چار اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ‘الیکشن حکام کے مطابق ڈی سی آفس میں ریٹرننگ آفیسر رومیش کمار کے پاس بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جگل کشور اور ایک آزاد امید وار سبھاش چندر نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس حلقے کے لئے اب تک اس حلقے کے لئے چار امید واروں نے اپنی نامزدگیا ں داخل کی ہیں ۔ اس حلقے میں 11اپریل کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے’۔

دریں اثنا ادھم پور پارلیمانی حلقے کے لئے ریٹرننگ آفیسر روہت کھجوریہ ( ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ) کے پاس پہلی نامزدگی داخل کی گئی ۔ نامزدگی کے کاغذات بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار ڈاکٹر جتندر سنگھ نے داخل کئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close