اترپردیشتازہ ترین خبریں

لوک سبھا انتخابات: ایس پی۔ بی ایس پی کی فہرست جاری، آر ایل ڈی کو ملی 3 سیٹیں

لوک سبھا انتخابات کے لئے اترپردیش میں سماجوادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے درمیاں سیٹوں کی تقسیم کا جمعرات کو حتمی اعلان کر دیا گیا۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے دستخط والی پریس ریلیز کے مطابق بی ایس پی ریاست کی 80 میں سے 38 پالیمانی سیٹوں پر قسمت آزمائے گی جبکہ ایس پی 37 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ امیٹھی اور رائے بریلی کانگریس کے لئے جبکہ تین پر اتحادی پارٹی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ بی ایس پی ذرائع کے مطابق مظفر نگر، باغپت اور متھرا سیٹ راشٹریہ لوک دل ( آر ایل ڈی) کے لئے چھوڑی گئی ہیں جبکہ اس کا حتمی اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

دلچسپ ہے کہ اس سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ایس پی اور بی ایس پی 38۔38 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے جبکہ دو سیٹوں پر کانگریس اور دو اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑی گئی ہے لیکن آج کی فہرست کے مطابق بی ایس پی کی سیٹیں سابقہ اعلان کے عین کے مطابق ہیں لیکن ایس پی کے حصے میں ایک سیٹ کی کمی آئی ہے۔

بی ایس پی کی جانب سے آج جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سیٹوں کی تقسیم پر مہر لگائی ہے۔ جاری فہرست کے مطاق سماجوادی پارٹی(ایس پی) کیرانہ، مرادآباد، رامپور، سنبھل، غازی آباد، ہاتھرس(ریزرو)، فیروزآباد، مین پوری، ایٹہ۔ بدایوں، بریلی، پیلی بھیت، لکھیم پورکھیری، ہردوئی(ریزرو)، اناو، لکھنؤ، اٹاوہ(ریزرو)، قنوج، کانپور، جھانسی، باندا، کوشامبی(ریزرو)، پھول پور، الہ آباد، بارہ بنکی(ریزرو)، فیض آباد، بہرائچ(ریزرو) اور گونڈہ پالیمانی حلقوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس کے علاوہ ایس پی کو مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، اعظم گڑھ، بلیا، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج(ریزرو) سیٹیں بھی ملی ہیں۔

اکھلیش اور مایاوتی کے دستخط سے جاری فہرست کے مطابق بی ایس پی، شہارنپور، بجنور، نگینہ(ریزرو)، امروہہ، میرٹھ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر(ریزرو)، علی گڑھ، آگرہ (ریزرو)، فتح پور سیکری، آنولہ، شاہجہاں پور(ریزرو)، دھورہرا، سیتا پور اور مشرکھ (ریزرو) پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی کو موہن لال گنج(ریزرو)، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، فرخ آباد، اکبرپور، جالون(ریزرو)، ہمیر پور، فتح پور، امیبڈکر نگر، قیصر گنج، شراوستی، ڈومریاگنج، بستی، سنت کبیر نگر، دیوریا، بانس گاؤں(ریزرو) لال گنج(ریزرو)،، گھوسی، سلیم پور، جونپور، مچھلی شہر(ریزرو)، غازی پور اور بھدوہی سیٹیں ملی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close