اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’لوجہاد‘ کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے بی جے پی: اشوک گہلوت

جے پور، (یو این آئی)
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ’لوجہاد‘ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ بنایا گیا لفظ ہے جس کے ذریعہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر گہلوت نے آج جاری بیان میں کہا ہے کہ شادی کرنا انسانی کا انفرادی آزادانہ موضوع ہے جس کوروکنے کے لئے قانون لانا پوری طرح سے غیرقانونی ہے۔ یہ قانون عدالت میں ٹک نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں جہاد کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مسٹر گہلوت نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی آب وبوا بنائی جارہی ہے جس میں دو بالغوں کی رضامندی ریاست کی رحم پر انحصار کرے گی۔ شادی نجی فیصلہ ہے اوروہ اس پر پابندی عائد کررہےہیں جو انفرادی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نےکہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کے لئے لو جہاد کے نام پر سماج میں نفرت پیدا کیا جا رہا ہے۔ یہ آئین کے ان التزامات کے خلاف ہے جس کے تحت شہریوں میں کسی بھی طرح کی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close