تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

لست ملنگا کا انوکھا کارنامہ: ون ڈے میچوں میں مکمل کئے 500وکٹ، گلین میکگرا کو چھوڑا پیچھے

سری لنکا کے فاسٹ بالر لست ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 500 وکٹیں مکمل کر لئے ہیں۔ وہ متھیا مرلی دھرن اور چمندا واس کے بعد یہ اعزاز پانے والے تیسرے سری لنکن بالر بن گئے ہیں۔

دراصل اپنے فٹنس کے مسائل کے باعث طویل عرصے کے بعد سری لنکا کی ٹیم واپس آئے لست ملنگا نے نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسری ون ڈے میں 5 وکٹ لیکرسب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے بہترین فاسٹ بالر گلین میکگرا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بالر بھی بن گئے۔

مالنگا کے نام اب 208 ون ڈے میچوں میں 8 بار ایک اننگز میں 5 وکٹ یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ درج ہو گیا ہے. جبکہ گلین میکگرا کے نام اب 250 ون ڈے میچوں میں 7 بار ایک اننگز میں 5 وکٹ یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ درج ہے. اتنا ہی نہیں بلکہ ملنگا ایک اننگز میں پانچ وکٹ لیکر 35 سال کی عمر میں چوتھے سب سے عمردراز کھلاڑی بن گئے ہیں. اس سے پہلے 2003 میں پاکستان کے تیز گینباز وسیم اکرم نے ایک اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے.

میچ ختم ہونے کے بعد ملنگا نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے میں نے سری لنکا کے لئے کرکٹ نہیں کھیلا. اس دوران مجھے نہیں پتا تھا کہ اس دوران ٹیم کے سلیکٹر میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں. لیکن اب جب مجھے دوبارہ ایک موقع ملا ہے، تو میں نے ثابت کر دیا ہے کہ میں اب بھی پرانا والا لست ملنگا ہوں.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close