تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

لبنیٰ ال اولایان سعودی عرب کی پہلی خاتون بینک سربراہ

سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل کرتے ہوئے ایک خاتون تاجر لبنی ال اولیان کو سعودی عرب میں ایک بینک کی سربراہ بنائی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولیان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس جون میں خواتین کو پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔فی الحال ایک خاندانی تنظیم کی سربراہ اولیان کو سعودی عرب کی فنانس انڈسٹری میں خواتین کی آمد کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والی اولیان رواں برس فوربز میگزین کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔ سعودی عرب برٹش بینک کی اولیان بینک سے انضمام کے بعد بننے والا یہ نیا بینک ملک میں تیسرے بڑے بینک کی جگہ لے لے گا۔ اس بینک کا مجموعی کیپیٹل 17.2 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو اختیار دینے کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاتا ہے جنھوں نے گذشتہ برس ملک میں وژن 2030 نامی منصوبہ تیار کیا تھا جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close