Khabar Mantra
اترپردیش

حیات نگر محکمہ توانائی پر رشوت خوری کا الزام، اہل محلہ نے کیا مظاہرہ

سنبھل دلت مسلم سرکشا منچ نے ایس ڈی ایم کو پیش کی عرضداشت

)پی این این( 

سنبھل:دلت مسلم سرکشا منچ کی جانب سے ایک عرضداشت ایس ڈی ایم سنبھل دپیندر یادو کو پیش کی گئی ہے جس میں محکمہ توانائی کے کچھ ملازمین پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آج سرکشا منچ کے عہدیدران نے محلہ کے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے ساتھ ایس ڈی ایم کورٹ جاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کافی دیر تک نعرے بازی کی، بعد میں ایس ڈی ایم ملاقات کی گئی جس میں عرضداشت کے ذریعہ بتایا گیا کہ حیات نگر میں واقع محکمہ بجلی میں مسلسل رشوت کا لین دین چل رہا ہے۔ عام آدمی اپنے بجلی کے بل کی خامیون کو دور کرانے کےلئے جاتا ہے تو اس کو ڈراکر دھماکر رشوت لی جارہی ہے بھیکم سنگھ بھارتی اور ہیم لتا ورما نے ایس ڈٰ ایم کو بتایا کہ یہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا ہے مگر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج اہل محلہ کو احتجاج کرنا پڑا ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں محکمہ توانائی کے افسران بھی شامل ہوسکتے ہیں بھیکم سنگھ بھارتی نے نمائندے کو بتایا کہ بجلی محکمہ کی بد عنوانی پر پہلے بھی متوجہ کیا چکا چکا ہے اور اعلیٰ افسران سے شکایت کی جاچکی ہے مگر کوئی کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس میں سب شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حیات نگر کے ملازمین کے خلاف اگر کارروائی نہیں ہوئی تو ہم سڑک پر نکل کر آندولن کرنے کو مجبور ہونگے۔کوشل پرجا پتی، ہیم لتا ورما، بھیک سنگھ بھارتی، شیوم موریہ بھی شریک رہے ۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close