بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

لالو کے علاج کا ہو مکمل انتظام: کانگریس

بہار کانگریس نے چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزایافتہ راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) صدر لالو پر ساد یاد و کی خراب صحت کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومت سے ان کے مکمل علاج کا انتظام کرانے کی درخواست کی۔

کانگریس لیڈر سدانند سنگھ نے آج یہاںکہاکہ رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس میں زیر علاج مسٹر یادو کے خراب صحت کی خبروں سے وہ متفکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ مسٹر یادو کے علاج کا مکمل انتظام ہونا چاہئے۔ انہوں نے مرکز اور جھارکھنڈ حکومت سے اپیل کی ہے کہ آر جے ڈی صدر کا بہتر علاج کرایا جائے۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ پہلے مسٹر یادو کی کڈنی 50 فیصد کام کرتی تھی لیکن خبروں کے مطابق اب صرف 37 فیصد کام کر رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو انہیں جھارکھنڈ سے باہر یا بیرون ملک بھی بھیج کر بہتر معیار کی طبی سہولیات مہیا کرائی جائیں تاکہ وہ صحتیاب ہو سکیں۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ آر جے ڈی صدر کے خراب صحت پر بہار حکومت کا خاموش رہنا اچھی بات نہیں ہے۔ انہوںنے خدا سے مسٹر یادو کے جلد ازجلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close