بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

لالو کا شاعرانہ انداز، کہا ’مجھے گرانے میں کئی لوگ بار۔ بار گرے‘

چارہ گھپلہ میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) صدر لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کے ذریعہ آج ایک بار پھر اپنے مخالفین خاص کر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگایا اور کہا کہ انہیں گرانے میں کئی لوگ بار۔بار گرے ہیں۔

مسٹر یادو کے ٹوئٹر ہینڈل پر کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ”مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے۔ وہی ہوتا ہے جو منظور ’جنتا‘ ہوتا ہے“ یہی نہیں آر جے ڈی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

اس تصویر میں مسٹر یادو مشہور کہانی ”گولیور ان لیلی پوٹ‘ کے کردار گولیور سے اپنے عظیم خاکہ کا مقابلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں بی جے پی، آر ایس ایس ، حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو)، مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی، انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، وزیراعظم دفتر (پی ایم او) اور انکم ٹیکس محکمہ (آئی ٹی) کے توسط سے انہیں باندھنے یا قابو میں کرنے کی ویسی ہی کوشش کی جا رہی ہے جیسے ’گولیور ان لیلی پوٹ“ کی کہانی میں لیلی پوٹ جزیرہ کے لوگ گولیور پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔ اس تصویر کے اوپر لکھا ہے کہ ”نہ میں گرا نہ میرے حوصلے کے مینار گرے، مگر مجھے گرانے میں کئی لوگ بار۔ بار گرے۔“

اس سے قبل اتوار کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی سنکلپ ریلی میں جمع بھیڑ پر طنزیہ ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اتنی بھیڑ تو میرے پان کی گمٹی پر رک جانے سے ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ چارہ گھپلے کے معاملے میں سزا پانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ان دنوں کئی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جن کا علاج رانچی کے ریمس میں چل رہا ہے۔

اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close