اپنا دیشتازہ ترین خبریں

قومی سطح پر ہڑتال کی وجہ سے زیادہ تر بینکوں کے تالے نہیں کھلے

آل انڈیا بینک افسر کنفیڈریشن (اے آئی او سی) کے اعلان پر مختلف مطالبات کے سلسلے میں آج قومی سطح پر ہڑتال کا چھتیس گڑھ میں کافی اثر رہا ہے۔زیادہ تربینکوں کے تالے نہیں کھلے ہیں۔

دارالحکومت میں بینک آف بڑودا اور آئی ڈی بی آئی کو چھوڑ کر سبھی سرکاری بینکوں کی شاخوں میں تالے لگے ہوئے ہیں۔بینک آف بڑودا اور آئی ڈی بی اائی کھلے ضرور ہیں لیکن وہاں بھی کاج کاج بندہے۔ریاست کے دوسرے سبھی مقامات پر بینکوں کے بند رہنے کی خبر ہے۔دارالحکومت میں بینک افسر ملازمین اسٹیٹ بینک کی مرکزی شاخ کے ساتھ جمع ہوئے اور میٹنگ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کی۔

بینک ملازمین 11واں دوطرفہ معاہدہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس میں کم از کم تنخواہ ،کور بزنس،این پی اے وصولی،نئی پنشن اسکیم کو ختم کرنا،پنشن اپ ڈیٹ کی نظرثانی اور کنبہ جاتی پنشن میں بہتری شامل ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ تین عوامی شعبہ کے بینکوں اور دیہی بینکوں کے انضمام کی بھی مخالفت کررہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close