اترپردیشتازہ ترین خبریں

قانون ساز اسمبلی میں گونجا اعظم خان پر مقدموں کا معاملہ

اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے سینئر لیڈر ورکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے مبینہ فرضی مقدمے درج کئے جانے پر جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے اسپیکر کو دو بار کاروائی کو ملتوی کرنی پڑی۔

بجٹ سیشن کے دوسرے دن کاروائی کے شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر احمد حسن نے پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف ضلع رامپور کی انتظامیہ کی جانب سے فرضی مقدمے درج کرنے اور ان کے اہل خانہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ کی جارہی ناانصافی کا معاملہ اٹھایا۔ اسمبلی لیڈر دنیش شرما کی اس قسم کی اطلاع نہ ملنے کی بات کہی جس سے ایس پی کے سبھی اراکین مشتعل ہوگئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے۔ زبردست شور۔شرابے کے درمیان مسٹر اسپیکررمیش یادو نے پہلے آدھے گھنٹے کے لئے کاروائی کو ملتوی کیا اور پھر اسے بڑھا کر 12 بجے تک کردیا۔

وقفہ صفر کے دوران احمد حسن، بلرام یادو، رام سندر داس نشاد وغیرہ نے 19 دسمبر کو سی اے اے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کررہی خواتین، بزرگوں اور بچوں پر حکومت کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ اس ضمن میں حکومت کے جواب سے عدم مطمئن ایس پی اراکین نے ویل میں آخر نعرے بازی کی۔ جس کی وجہ سے اسپیکر نے کاروائی کو ملتوی کردیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close