اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فیس بک پر ناشائستہ مناظر کو روکنے کےلئے مینکا گاندھی نے حکام سے ملاقات کی

خواتین و اطفال کے فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے خواتین اور بچوں کو ناشائستہ مناظر میں پیش کرنےسے روکنے کےاقدامات کرنے پر پیر کوسوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

محترمہ گاندھی کے دفتر میں ہوئی اس ملاقات کے دوران فیس بک اہلکاروں نے فیس بک پر خواتین اور بچوں کو ناشائستہ مناظر میں دکھانے سے روکنے کےلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی۔فیس بک کے وفد کی قیادت محترمہ اینٹی گون ڈیوڈ اور آنکھی داس نی کی۔

مرکزی وزیر کی اس میٹنگ کے دوران ناشائستہ مناظر میں خواتین اور بچوں کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور انہیں روکنے کےلئے مناسب قدم اٹھانے پر اتفاق ہوا۔حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر خواتین اور بچوں کو ناشائستہ مناظر میں دکھانے کے رجحان میں اضافہ ہواہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close