اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فوج کی آڑ میں ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں مودی: سچن پائلٹ

راجستھان کے ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ نے وزیراعظم نریندر مودی پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کی بہادری کی آڑ میں اپنی پانچ سالوں کی ناکامیابیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔

ریاستی کانگریس صدر مسٹرپائلٹ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے معیاد کار میں راجستھان میں ندیوں کو جوڑنے، ہوائی اڈوں کی تعمیرکرنے، یونیورسٹی کھولنے، سڑکوں پر پل بنانے اور کسانوں اور مزدوں کی بھلائی کے منصوبوں کو شمارکیا جانا چاہئے لیکن وہ اپنی رپورٹ کارڈ چھپانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی عزت پورا ملک کرتا ہے، فوج کا سیاسی استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران مسٹر مودی نے کہا تھا کہ اس سے نکسلی اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی لیکن ان میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے گڈچرولی میں نکسلیوں نے 16 جوانوں کو ہلاک کردیا۔ کچھ دنوں پہلے چھتیس گڑھ میں نکسل وادیوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے کو قتل کردیا اوربھی کئی واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close