اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فوجی اہلکار کے اغوا کی خبریں بے بنیاد، فوجی جوان پوری طرح محفوظ: وزارت دفاع

وزارت دفاع کے ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فوجی اہلکار کی اغوا کاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا میں یہ خبریں مشتہر ہوئی تھیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا محمد یاسین نامی ایک فوجی اہلکار جو جموں کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ ہے، کو اغوا کیا گیا ہے۔ دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا فوجی اہلکار، جو چھٹیوں پر ہے، کی اغوا کاری کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں، وہ بالکل محفوظ ہے اور اس سلسلے میں افوابازیوں کو نظر انداز کیا جائے۔

دریں اثںا ایس ایس پی بڈگام این اے اشوک نے کہا کہ رائفل مین یاسین بٹ اپنے یونٹ بہ صحیح سلامت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے قیاس آرائی کرنے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close