آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 8 افراد کی موت

فلپائن کے شمالی جزیرے اتبایات میں کچھ گھنٹوں کے وقفے پر جمعہ دیر رات اور ہفتہ کی صبح آئے تین زلزلوں میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ اس سے پہلے میڈیا نے بتایا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن اب 8 افراد کی موت ہو گئی اور 60 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے دوران سینکڑوں مکانات کے بھی منہدم ہونے کی اطلاع ہے۔

امریکی جیولوجی سروے نے بتایا کہ اتبايات جزئرے کے مشرق میں بین الاقوامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 20:16 بجے زلزلے کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 تھی۔ اس کے کچھ ہی گھنٹے بعد رات 23:37 بجے زلزلے کا دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.9 تھی۔ زلزلے کا تیسرا جھٹکا 01:24 بجے آیا جس کی شدت 5.7 ماپا تھی۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف سيسمو لوجی نے بتایا کہ دوسرا زلزلے کا مرکز اتبایات سے 19 کلومیٹر شمال مغرب میں 43 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق باسكو اور سبتانگ شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور ایک تاریخی چرچ اور مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے مزید جھٹکے آنے کا خدشہ ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close