تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

فلم ’انشاء اللہ‘ میں سلمان کی جگہ لیں گے ریتک

مشہور اداکار ریتک روشن، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشاء اللہ میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ،سلمان خان اور عالیہ بھٹ کو لے کر فلم انشاء اللہ بنانے والے تھے۔ جب سے سلمان خان نے یہ پروجیکٹ چھوڑا ہے، سلمان کی جگہ دوسرے اداکار کے لینےکی خبر سرخیوں میں ہے۔ اس دوران ایسی بھی خبریں آئیں کہ بھنسالی نے پروجیکٹ ہی بند کر دیا ہے، لیکن انشاء اللہ بن رہی ہے اور عالیہ ابھی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

سلمان خان کی جگہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا لیکن اب اس فہرست میں ریتک روشن کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ریتک روشن حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی سے ملے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات انشاء اللہ کے سلسلے میں ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب عالیہ کو بھی بھنسالی کے دفترسے خوش ہوکر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریتک روشن اس سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش میں کام کرچکے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close