اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فضائیہ کے دو ہاک طیارے حادثے کے شکار، ایک پائلٹ کی موت

فضائیہ کے دو ہاک طیارے منگل کو بینگلورو کے ییلاہانکا فضائیہ اسٹیشن کے نزدیک حادثے کے شکار ہوگئے۔ جس میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ہے.

فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کے یہ طیارے بدھ سے شروع ہونے والے ایئر انڈیا شو کےلئے رہرسل کر رہے تھے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔ ایسا بھی بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو لوگ محفوظ طور پر باہر نکال لئے گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ دونوں طیاروں کی آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکی ہے اور تفصیل کا انتظار ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close