تازہ ترین خبریںدلی نامہ

’فساد متاثرین کو گاڑی دے کر شروع کرائے کاروبار‘

وژن 2026 اول روز سے دہلی فسادات متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کر رہا ہے کام: سید محمد جعفر

نئی دہلی (امیر امروہوی)
سال کے شروعات میں دہلی میں ہوئے ہولناک فساد کے متاثرین کی حالت بد سے بتر بنی ہوئی ہے، لوگ اپنے کاروبار سے ہوتھ دھو بیٹیں ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے بڑی پریشانیوں سے گزر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وژن 2026 ایسے فساد متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کے لئے آگے آئی ہے اور نشاندہی کرکے انہیں ایک بار پھر سے کاروبار سے جوڑنے کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔

متاثرین میں محمد حسن گڑھی مینڈو کے رہنے والے ہیں بولیرو پیک اپ گاڑی رکھتے تھے اسی سے روزی روٹی کماتے تھے، چمن وہار کے عثمان فریدی اپنی ویگن آر کار چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے اور شیو وہار کے محمد ارشاد ٹیمپو کے ذریعے روزی روٹی کا بندوبست کرتے تھے، لیکن 24 فروی 2020 کو ہوئے دہلی فسادات نے ایک لمحے میں ان کا سب کچھ تباہ کر دیا، شرپسندوں نے ان کی گاڑیوں کو جلاکر راکھ کر دیا تھا۔ لیکن وژن 2026 کی سروے ٹیم کو جب ان کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوئیں تو انہوں نے یہ معاملہ فاونڈیشن کی بازآبادکاری کمیٹی کو سونپا انہوں نے تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مدد کے لیے جو منصوبہ بنایا تھا، اسے آج پورا کیا۔

آج جامعہ نگر میں منعقد ایک سادہ تقریب میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سید محمد جعفر نے تینوں متاثرین کو گاڑیوں کی چابی دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا وژن 2026 اول روز سے دہلی فسادات متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے اور وژن متاثرین کی مکمل بازآبادکاری کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

واضح ہو کہ فاونڈیشن فساد متاثرہ علاقوں شیووہار، کھجوری خاص، مصطفیٰ آباد سمیت دیگر علاقوں میں تباہ ہوئے بیگھروں اور دوکانوں کی مرمت اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے۔ اب تک 70 گھروں 15 دوکانوں کی تعمیر نو کے بعد متاثرہ خاندانوں کے حوالے کر چکا ہے، مزید پروجیکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close