اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے بی جے پی: طارق انور

ملک جن حالات سے گذر رہاہے اور جس طرح فرقہ پرست طاقتیں سیکولرزم اور جمہوریت کی جڑوں کی بیخ کنی کی کوشش کررہی ہیں ایسے میں ان کو شکست دینے کیلئے گاندھی جی کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لئے آل انڈیا قومی تنظیم نے گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے ملک میں 150پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا قومی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم نے وہ تمام لوگ جو عدم تشدد اور محبت میں یقین رکھتے ہیں، کو کل ماؤلنکر ہال کانسٹی ٹیوشن کلب میں دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا افتتاح ملک کے سابق نائب صدر سید حامد انصاری کریں گے جبکہ غلام نبی آزاد، میرا کمار ،شرد یادو ، سیتا رام یچوری، مولانا محمود مدنی، آچاریہ پرمود کرشنن، روشن بیگ سمیت ملک کی کئی معروف شخصیات اس کو خطاب کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں طارق انور نے کہاکہ ہم نے بی جے پی کو اس لئے دعوت نہیں دی ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ وہ ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اور جہاں تک این سی پی کو دعوت دینے کا سوال ہے تو ایک پروگرام میں سب لوگوں کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہے ، جب ہم ممبئی میں اس مشن کا اگلاپروگرام کریں گے تو انہیں ضرور مدعو کریں گے۔

طارق انور نے کہاکہ گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم ملک بھر میں مضمون نگاری، سیمینا ر، کانفرنس سمیت الگ الگ پروگرام کا انعقاد کریں گے کیونکہ موجودہ نسل کو گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصولوں سے واقف کرانا اور یہ بتانا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ اور محبت کا ماحول بنانے کیلئے گاندھی جی کا راستہ ہی سب سے بہتر اور مناسب راستہ ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close