اترپردیشتازہ ترین خبریں

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے رام جنم بھومی کےمسئلہ کا حل ضروری ہے: سی ایم یوگی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سپریم کورٹ سے رام جنم بھومی مسئلہ کو جلد از جلد سلجھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے۔

مسٹر آدتیہ ناتھ یوگی نے جمعہ کو یہاں روزنامہ اخبار ’دینک جاگرن‘ کے ایک پروگرام ’جاگرن منچ‘ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ رام جنم بھومی کا فوری حل ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سپریم کورٹ سے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے جو جذبات ہیں، وہ میرے بھی جذبات ہیں۔ ملک آئین سے چلے گا۔ اس کی عزت سبھی کو کرنی چاہئے۔ اگر یہ مسئلہ ریاستی حکومت کے پاس ہوتا تو ہم 24 گھنٹے میں فیصلہ کردیتے اور کوئی تنازعہ بھی نہیں ہوتا۔ بات چیت کے ذریعہ ہر مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔

وزیراعلی یوگی نے کہا کہ مذہب میں ریاکاری ہوگی تو اس کی تذکیہ کے لئے سیاست ضروری ہے۔ مذہب اور سیاست ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست طویل مدتی مذہب ہے اور مذہب قلیل مدتی سیاست ہے۔ سیاست ہمارے لئے خدمت کا ذریعہ ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close