اترپردیشتازہ ترین خبریں

فرخا ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے: 7 کی موت، 50 زخمی

مغربی بنگال کے مالدا ٹاؤن سے دلی جنکشن جانے والی 14003 نیو فرخا ایکسپریس ٹرین کے انجن اور 9 کوچ آج صبح اترپردیش میں رائے بریلی کے نزدیک ہرچند پور اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے جس کے سبب کم از کم 7افراد کی موت جبکہ 50 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

موصولہ اطاعات کے مطابق فرخا ایکسپریس اترپردیش کی راجدھانی لکھنٔو سے 65 کلومیٹر دور ہرچند پور اسٹیشن کے آؤٹر پر غلط ٹریک پر چلے جانے کی وجہ سے صبح تقریباً چھ بجکر 5 منٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس دوران اس کے انجن اور 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں کم از کم چھ مسافروں کی موت اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشونی لوہانی، شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر وشویشور چوبے اور دیگر افسران جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس ریل حادثے میں مارے جانے والے لوگوں کے کنبے سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، ریلوے اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ہر ممکن امداد فراہم کرا رہے ہیں۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اس واقع کی ریلوے سکیورٹی کمشنر (شمال) سے جانچ کرانے اور حادثے میں مارے جانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور شدید طور پر زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے نیز معمولی طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جبکہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلوکین کے کنبے کو دو، دو لاکھ روپےاور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر گوئل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’رائے بریلی میں پیش آنے والے ریل حادثے میں مارے جانے والے اور زخمی ہونے والے کے کنبوں کے ساتھ گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔ میں راحت کاموں کے لئے ریلوے افسران سے مسلسل رابطے میں ہوں‘‘۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close