اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فاروق عبدالله کو حراست میں لینا شرمناک، فوراً کئے جائیں رہا: اسٹالن

دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) سربراہ ایم کے اسٹالن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کو آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر اسٹالن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا’’82 سالہ سابق مرکز وزیر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے قانون کے تحت حراست میں لینا ہماری جمہوری روایات اور آئینی اقدار کے لئے شرمناک ہے۔ میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے مسٹر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ کل ان کی حراست کی مدت میں مزید تین ماہ کے لئے توسیع کردی گئی۔ کانگریس، ڈی ایم کے، مروملارچي دراوڑ منتر كشگم سمیت مختلف سیاسی پارٹیاں مسٹر عبداللہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی سابق وزیر اعلی کے حراست میں لئے جانے کا مسئلہ زور شور سے اٹھا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close