اپنا دیشتازہ ترین خبریں

غیرملکی صحافیوں کا ایک وفد کشمیر کے دورے پر، گورنر سے کی ملاقات

غیر ملکی صحافیوں کے ایک وفد نے اتوار کے روز یہاں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔

ان میں اے ایف پی (فرانس) کے نمائندے الیگزنڈر مارچند، فرانس 24 برائے ہند اور سائوتھ ایشیا کی نمائندہ مس فیلومین ریمی، فرانس 24 کے نمائندے و کیمرہ مین البان الباریز، اکنامسٹ (یو کے ) کے نمائندے الیگزنڈر ہنٹلے ترابیلی، رائیٹرس کے نمائندے الاس ڈیر لمبیٹ پال، بیورو چیف اے آر ڈی جرمن ٹی وی مس سائبیل لچ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی نمائندہ مس ایملی روز شمال شول شامل تھے۔

مرکزی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ( پریس رلیشنز) ششر کوٹھاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے سیکرٹری منوج کمار دویدی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ان صحافیوں کے دورے کا انتظام مرکزی وزار ت خارجہ کی ایکسٹرنل پبلسٹی ڈویژن نے ‘انڈیا بیانڈ ہیڈ لائین’ پروگرام کے تحت کیا تھا۔ یہ وفد پہلگام کے راستے شری امر ناتھ جی پوتر گپھا بھی گئے اور گورنر جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں کے ساتھ ریاست میں یاترا انتظام سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔

گورنر نے وفد کے ساتھ ریاست کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ راج بھون کے دروازے لوگوں کی شکایات درج کرنے کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جنہیں انتظامیہ کے افسران معیاد بند طریقے پر حل کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close