آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اورغزہ کی صورتحال پر غور وخوض کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق کویت اور بولیویا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر غورو خوض کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرا میں اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے اور اسرائیل کو بمباری سے روکنے کیلئے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز 7 فلسطینی ہلاک ہوگئے جس کے باعث دو دن کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔ ادھر مصر نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close