تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

غازی آباد کیمپ میں بی ایس ایف جوان نے اپنے ساتھی کو ماری گولی

بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک جوان نےغازی آباد کیمپ میں آپسی کہا سنی کے بعد اپنے ایک ساتھی کو گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا. حکام کے بتانے کے مطابق یہ واقعہ لنک روڈ پر عارضی کیمپ میں صبح تقریبا 6 بجے ہوا جہاں کانسٹیبل اجیت نے اپنے ساتھی جگپریت کو اپنی رائفل گولی مار دی، جس سے جگپریت کی موت ہو گئی

خبروں کے مطابق یہ دونوں جوان گروگرام میں بارڈر سیکورٹی فورس کی 95 ویں بٹالین سے ہیں اور لاء-آرڈر قائم کرنے میں غازی آباد پولیس کی مدد کے لئے تعیناتی یونٹ کا حصہ تھے. واقعہ کے وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے. بی یس ایف نے واقعہ کی جانچ کا حکم جاری کر دیا ہے. ایسا مانا جا رہا ہے کہ دونوں جوانوں کے درمیان کچھ بحث ہو گئی تھی. جس کے بعد اجیت نے گولی چلا دی.

ایسا بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ہی سال 2012 میں فوج میں شامل ہوئے تھے. اس حادثے کے بعد بی ایس ایف کے سینئر افسر اور پولیس موقع پر پہنچ گئے. اس حادثے کی جانچ کی جا رہی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close